3 اگست 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے کہا ہے کہ ايران کي يہ توقع منطقي ہے کہ پانچ جمع ايک گروپ ايک مشترکہ نقطے تک پہنچنے کے لئے اسے واضح جواب دے۔

ابنا: ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے جمعرات اور جمعہ کي درمياني رات يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي انچارج کيتھرين اشٹون سے اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ مذاکرات کے دوران ايران کے تعميري ، مفيد اور موثر اندز گفتگو کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران کے نظريات اور تجاويز کا واضح اور روشن جواب ديا جانا چاہئے اور اس سلسلےميں ايران کي توقع منطقي ہے۔کيتھرين اشٹون نے بھي استنبول ميں ماہرين کي سطح پر ہونے والے مذاکرات ميں ايران کي طرف سے پيش کئے گئے نظريات کا خير مقدکرتے ہوئے کہا کہ سعيد جليلي سے ہوئي ٹيلي فوني گفتگو ميں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اگست کے آخرتک مذاکرات کا اگلا دور منعقد ہوگا۔کيھترين اشٹون کے بيان کے مطابق مذاکرات رواں ماہ اگست  کے دوران يا اس کے آخرتک ہوں گے  تاہم کسي حتمي تاريخ کا ذکر نہيں کيا گيا۔ قبل ازين ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا تھا کہ  کوئي بھي فريق ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات ناکام ہوجانے کے حق ميں نہيں ہے۔امريکہ اور اس کے مغربي اتحادي ايران پر جوہري ہتھياروں کے  حصول کا الزام لگا رہے ہيں اور اس بہانے انہوں نے تہران کے خلاف پابندياں بھي عائد کر رکھي ہيں۔جوہري توانائي کے عالمي ادارے آئي اے اي کا کہنا ہے کہ تاحال ايسا کوئي ثبوت نہيں ملا ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ ايران جوہري ہتھيار بنانے کي کوشش کر رہا  ہے۔

.......

/169